دو سال کے دوران آم کی برآمدات کا حجم ایک لاکھ 29 ہزار میٹرک ٹن ہو گیا

دو سال کے دوران آم کی برآمدات کا حجم ایک لاکھ 29 ہزار میٹرک ٹن ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ دوسالوں کے دوران آم کی ایک لاکھ 29 ہزار493 میٹرک ٹن مختلف اقسام کی برآمدات سے پاکستان نے 94.059 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ کامرس ڈویژن کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2014-15ء کے دوران پاکستان سے 65 ہزار 112 میٹرک ٹن آموں کی برآمدات ہوئی جس سے ملک کو 45.672 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا،مالی سال 2015-16 ء میں 64 ہزار 112 میٹرک ٹن

آموں کی برآمدات ہوئی اوراس سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ کا حجم 48.397 ملین ڈالر تھا۔ذرائع نے بتایا کہ جن ملکوں کو برآمدات ہورہی ہے ۔ ان میں سے بیشتر ممالک برآمد سے قبل ویپرہیٹ ٹریٹمنٹ اورریڈی ایشن ضروری خیال کرتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے آموں کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے معیاری طریقہ ہائے کار متعارف کرایا ہے اورآموں کے باغبانوں کو بھی اس ضمن میں اس طریقہ کارسے متعارف کرایاجارہاہے جس کے تحت امریکا ،آسٹریلیاء ، یورپی ممالک، کوریا،سمیت متعدد ممالک کو آموں کی برآمدات کیلئے 313 باغوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

اسی طرح پھلوں اورسبزیوں کے برآمدکنندگان کو بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے اورانہیں برآمدات کیلئے معیاری طریقہ کارسے آگاہ کیا جارہاہے، اس ضمن میں 54 مینگوز پیک ہاوسز کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید : کامرس