لاہورمیں ٹریفک کے بڑھتے مسائل پرقابو پایاجائے: پروگریسو گروپ

لاہورمیں ٹریفک کے بڑھتے مسائل پرقابو پایاجائے: پروگریسو گروپ

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہورچیمبر کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ نے شہری اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کے شہر میں بڑہتے ہوئے ٹریفک اور اس سے پیدا ہونے والے پارکنگ کے مسائل کے حل کے لئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں۔ پرو گریسو گروپ کے صدر عثمان خالد، عبدلودود علوی اور چوہدری ارشد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بے ہنگم ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کی وجہ سے بڑی بڑی مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔گروپ کے برانڈرتھ روڈ کے صدر محمد کاشف نے حکومت سے اپیل کی ہے برانڈرتھ کی ٹریفک اور پارکنگ کے مسئلہ خصوصا ک حل کروایا جائے۔

اس کام کی بہتری کیلئے پچھلے سال کمیٹی بھی بنائی گئی اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسروں سے ملاقات بھی کی لیکن کچھ دن عمل درآمد کے بعد دوبارہ حالات ویسے ہی ہوجاتے ہیں ۔ٹریفک ون وے ہونی چائیے اسکے ساتھ ٹریفک وارڈن کی موجودگی بھی لازمی ہے ان کروچمنٹ داتا گنج بخش ٹاؤن کی گاڑی کامکمل وزٹ ہوتے رہنا چایئے۔

مزید : کامرس