حکومت آئرن اینڈا سٹیل کی صنعت کے مسائل فوری حل کرے،میاں زاہد حسین
کراچی (این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئروائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سی پیک اور بڑھتی ہوئی نجی تعمیراتی سرگرمیوں کی وجہ سے آئرن اورا سٹیل انڈسٹری کی اہمیت اور ضرورت میں اضافہ ہو گیا ہے اور اگر اسکے مسائل حل کئے جائیں س تو ملکی معیشت کا یہ اہم شعبہ تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔ملک میں سرکاری اور نجی تعمیراتی سرگرمیاں بھی زور پکڑ رہی ہیں مگر یہ صنعت اپنے جائز حقوق سے محروم ہونے کی وجہ سے اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں اسٹیل ملٹر رز سمیت اس صنعت کے تقریباً دو سو کارخانے کام کر رہے ہیں مگر واضع پالیسی نہ ہونے، ٹیکس کے مسائل اور دیگر ممالک سے غیر ضروری درآمدات نے اسکی ترقی روک رکھی ہے جبکہ سرمایہ کار بھی اس شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔عالمی سطح پر اسٹیل کا فی کس استعمال 217کلو، ایشیاء میں 261 کلو جبکہ پاکستان میں صرف0 3 کلو گرام ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس صنعت کیلئے بڑا پوٹینشل موجود ہے۔اس شعبے کی عالمی پیداوار 165 ارب ٹن جبکہ پاکستانی پیداوار ساٹھ لاکھ ٹن ہے۔پاکستان میں زیادہ تر آئرن او راسٹیل کی پیداوار کیلئے جدید طریقے استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں جس سے توانائی زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
جبکہ نتائج بہتر نہیں ہوتے جسکی وجہ سے برآمدات مشکل ہیں جبکہ اس صورتحال کو حکومت کی بھرپور مداخلت سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سی پیک منصوبوں کیلئے جہاں تک ممکن ہو مقامی سریا استعمال کرے اور چینی سرمایہ کاروں کو بھی مقامی سریا استعمال کرنے کاکہے تاکہ مقامی صنعت ترقی کر سکے جس سے روزگار اور محاصل کی صورتحال بھی بہتر ہو گی۔ ملک میں طلب بڑھنے کے باوجود مقامی صنعت اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے سے قاصر ہے کیونکہ ایک تہائی طلب کو سستی درآمدات کے زریعے پورا کیا جا رہا ہے۔ملک میں آئرن اورا سٹیل کی طلب میں مسلسل اضافے کا تخمینہ ہے مگر مقامی صنعت اس وقت تک پورا نہیں کر سکتی جب تک انکے مسائل حل نہ کئے جائیں۔ میاں زاہد حسین نے پا کستان اسٹیل ملٹر رز ایسو سی ایشن کی کردارکو سراہتے ہوئے نومنتخب ار کان کو اس صنعت کی تر قی کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ میاں زاہد حسین نے سابق چےئر مین میاں محمد حسن اور ان کی کابینہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔