اقتصادی ترقی کی بحالی کے لیے شرح سود میں مزید کمی کی جائے:انڈین چیمبرفیڈریشن

اقتصادی ترقی کی بحالی کے لیے شرح سود میں مزید کمی کی جائے:انڈین چیمبرفیڈریشن

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں ایوان صنعت و تجارت کی فیڈریشن نے مرکزی بنک سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں اقتصادی ترقی کی بحالی کے لیے شرح سود میں مزید کمی کی جائے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چار اکتوبر کو مرکزی بنک کا مالیاتی پالیسی کے حوالیسے اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بھارت میں اسقاط زر اور مصنوعات و خدمات سے متعلق ٹیکس اصلاحات کے تناظر میں بھارتی معیشت کو سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے اور کاروباری اداروں کی جانب سے اقتصادی ترقی کی بحالی کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔ فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مالیاتی خسارے کو توسیع دے جس کے تحت بنیادی تنصیبات مثلاً شاہراہوں ، توانائی ، ریلوے اور بندرگاہ جیسے منصوبہ جات میں سرمایہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں کمزور سرمایہ کاری طلب بھی ایک بڑا ساختی چیلنج ہے جبکہ درآمدات اور کریڈٹ گروتھ بھی نچلی سطح پر ہیں۔

مزید : کامرس