حکومت کی غلط پالیسیاں‘ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری بحران کاشکار ہے: خالد حبیب

حکومت کی غلط پالیسیاں‘ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری بحران کاشکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ) شیخ خالد حبیب نومنتخب چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ’’اپٹپما‘‘ فیصل آباد ریجن نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط انڈسٹریل پالیسیوں کی بھینٹ چڑھتے ہوئے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری شدید بحران میں مبتلا ہے۔ ٹیکسٹائل مشینر ی کوڑیوں کے بھاؤ کباڑ میں بکنے لگی۔ حکومت نے ایسے پاور پلانٹ لگائے ہیں جو مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں جسکا کو ئی فائد ہ نہیں ہے ۔ ایسی بجلی استعمال کرنے سے کاسٹ آف پروڈکشن کافی بڑھ جاتی ہے جس سے پاکستانی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کو نہ صرف عالمی منڈی میں بلکہ لوکل مارکیٹ میں بھی بیچنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار نے ریجنل چیئرمین کی کرسی پر عہدہ برآ ہونے کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے ایسوسی ایشنز کے سینیئر ممبران کا بے حد شکریہ ادا کیا ۔
اور کہا کہ جو ذمہ داری انہوں نے میرے کندھوں پر ڈالی ہے اسے سینیئر رفقاء کی رہنمائی میں انشاء اللہ بطریقِ احسن نبھانے کی شب وروز محنت کروں گا ۔ شیخ خالد حبیب ریجنل چیئرمین اپٹپما نے انتہائی افسوس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریباًگزشتہ 30سالوں سے نیلم جہلم کے نام پر چارجز بجلی کے بلوں میں وصول کئے جارہے ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم ہائیڈرل ڈیم بنانے کے منصوبے شروع کئے گئے مگر کوئی بھی حکومت ابھی تک کسی ایک منصوبے کی بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکی جسکی وجہ سے آج تھرمل پاور کی مہنگے داموں پیداواری بجلی استعمال کرنی پڑ رہی ہے ۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ملک کی ہر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مہنگائی بڑھ جائے گی جس سے غریب ،غریب تر ہوتا چلاجائے گا اور پاکستانی عوام غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں گے دوسری طرف انڈسٹریل کاسٹ آف پروڈکشن میں مزید اضافہ ہوجائے گا جوکہ پہلے ہی بہت زیادہ ہے ۔شیخ خالد حبیب نے حکومتی ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ ملکی مفاد میں ایسے پالیسیاں مرتب کریں جو ملکی انڈسٹری میں ترقی لے کر آئے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیاہ روزگار ملے اور ایک خوشحال معاشرہ پروان چڑھے ۔شیخ خالد حبیب نے اپیل کی ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لے کر پرانی قیمتوں کو بحال کرے اور ٹیکسٹائل انڈسٹریل متاثرین کے ساتھ مل کر جامع ٹیکسٹائل پالیسی مرتب دے جس سے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسڑی ترقی پائے اور ہمGSPپلس کے ٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں اضافہ کرسکیں ۔

مزید :

کامرس -