چین سے کشیدگی کا خاتمہ صرف مذاکرات سے ممکن ہے:بھارتی وزیرداخلہ

چین سے کشیدگی کا خاتمہ صرف مذاکرات سے ممکن ہے:بھارتی وزیرداخلہ
چین سے کشیدگی کا خاتمہ صرف مذاکرات سے ممکن ہے:بھارتی وزیرداخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے چین کے ساتھ اختلافات حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد سٹریٹیجک مذاکرات شروع ہونا چاہیے۔

دمشق ، پولیس سٹیشن پر 2خود کش بم حملے ،15 ہلاک
بھارتی ٹی وی کے مطابق اتراکھنڈ میں فوجی اہلکاروں سے خطاب میں بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ چین کے ساتھ بھارت کے اختلافات دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپوں اور مقابلہ آرائی تک پہنچ سکتے ہیں لہذا انہیں بتدریج حل ہونا چاہیے۔راج ناتھ سنگھ نے ڈوکالام کے علاقے میں سرحدی کشیدگی کے حل کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان مثبت مذاکرات اس بات کا باعث بنے کہ اس علاقے میں بغیر کسی شدید جھڑپ کے کشیدگی ختم ہوگئی۔واضح رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی 2 مہینے پہلے اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی فوج نے چین کے سرحدی علاقے میں سڑک کی تعمیر کی مخالفت کی اور چینی علاقے میں داخل ہوگئے تھے۔