ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ورنہ‘‘کی ریلیز کی تیاریاں مکمل

ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ورنہ‘‘کی ریلیز کی تیاریاں مکمل
 ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ورنہ‘‘کی ریلیز کی تیاریاں مکمل

  

لاہور (فلم رپورٹر) شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ورنہ‘‘کی ریلیز کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں، فلم 17نومبر 2017کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پردہ سکرین کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی کے ساتھ ہدایات اور پیش کش کے تمام فرائض’’خدا کے لئے‘‘اور ’’بول‘‘جیسی مایہ ناز فلموں میں نئے چہروں کو متعارف کرنے کے دعویدار شعیب منصور نے نبھائے ہیں، شعیب منصور ہی نے فلم ’’بول ‘‘میں ماہرہ خان اور عاطف اسلم جبکہ فلم ’’خدا کے لئے‘‘ میں ایمان علی اور فواد خان کو متعارف کرایاتھا۔ اور اس بار وہ اپنی فلم ’’ورنہ ‘‘میں کوک اسٹوڈیو میں اپنے گائے ہوئے گانوں’’ ببلیے تم کہو اور کوئی لبدا ‘‘سے شہر ت پانے والے ہارون شاہد کو متعارف کرانے جارہے ہیں۔ فلم میں ہارون شاہد کو برعکس دکھایا گیا ہے جبکہ فلم کے باقی کرداروں میں ضرار خان، نیمل خاور اور رشید ناز شامل ہیں۔

فلم کی پہلی ویڈیو ’’پاور ڈی گیم ‘‘یک ریپ ٹریک ہے جسے اسلام آباد کے میوزیشن Xpolymer Darنے گایا ہے، جو کہ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ یہ ایک پاورفل ٹریک ہے جسے سن کر یقین آپ میں بجلی بھرجائے گی۔ فلم کے گانے بھی شعیب منصور نے لکھے ہیں۔ اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر شعیب منصور کا کہنا ہے کہ میں مقصد سے بھرپور فلموں پر یقین رکھتا ہوں اور میری فلموں کی کہانیاں بھی حقیقت سے قریب تر اور دل کو چھولینے والی ہوتی ہیں، فلم ’’ورنہ‘‘بھی اس سے کچھ الگ نہیں ہے، فلم میں مرد اور خواتین دونوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ادنیٰ سی کاوش ہے، جس میں خواتین کو ان کے حقوق کے لیے کھڑے ہونے اور مرد حضرات کو ان کے برابری کے حقوق کو تسلیم کرنے کا سبق دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی سارا)ماہرہ خان(کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے جس نے ہنسی خوشی (عامی) ہارون شاہد سے شادی کی ہے، شادی کے بعد ان کی شادی شدہ زندگی کا کچھ حصہ غیر معمولی مسائل سے دوچار ہوجاتا ہے۔سلطانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ فلم"ورنہ"میں معاشرے کے لیے ایک سبق اور پیغام ہے، ہم نے ’’ورنہ ‘‘جیسی فلم کی ڈسٹری بیوشن کا معاہدہ کیا ہے، سلطانہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ شعیب منصور اس دور میں بطور ڈائریکٹر ایک عطیہ خداوندی ہیں بلکہ وہ ایک بہترین دوست اور شخصیت بھی ہیں۔

مزید : کلچر