عراق کے سابق صدر انتقال کر گئے

عراق کے سابق صدر انتقال کر گئے
عراق کے سابق صدر انتقال کر گئے

  


برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق کے سابق صدر اور عراقی کرد رہنما، جلال طالبانی 83 برس کی عمر میں برلن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ طالبانی 2005ءسے 2014ءتک عراق کے صدر رہے، جب 2012ءمیں ان کے دماغ کی شریان پھٹنے سےکئی جسمانی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، اور وہ عہدے سے سبک دوش ہوگئے تھے۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات،نیب کے چیرمین کے لئے ناموں پر غور

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2005ءسے 2014ءتک عراق کے صدر کے طور پر فرائض انجام دینے والے جلال طالبانی برلن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں ، وہ صدر کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے غیر عرب شخص تھے جبکہ انہیں عراق کو متحد کرنے والی شخصیت قرار دیا جاتا رہا ہے۔ طالبانی کے موت کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی