استاد راحت فتح علی خان کا قوالی میوزیم بنانے کا اعلان

استاد راحت فتح علی خان کا قوالی میوزیم بنانے کا اعلان
 استاد راحت فتح علی خان کا قوالی میوزیم بنانے کا اعلان

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال استاد راحت فتح علی خان پاکستان کا پہلا قوالی میوزیم بنائیں گے جس کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ استاد راحت فتح علی خان نے اپنے قریبی دوستوں کے مشورے سے قوالی کے تاریخی فن کی روایات زندہ رکھنے کئے ایک ایسا میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں نہ صرف پاکستان کے مقبول قوالوں کا کلام رکھا جائے گا بلکہ قوالی میں استعمال ہونے والے تاریخی آلات موسیقی بھی رکھے جائیں گے کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ قوالی میں جس طرح جدت آئی اسی طرح بہت سے آلات کا استعمال بھی ناپید ہوگیا اور ایک طرح سے قوالی کمپیوٹرائز ہوکر رہ گئی لیکن اب راحت فتح علی خان قوالی کو اس کی اصل روح کے ساتھ واپس لانا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں قوالی کی مقبولیت میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے ادارے رحمت گرامون ہاؤس سے ماضی کا سامان اور بہت سے آلات موسیقی بھی خریدنے کاارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : کلچر