پیار اور محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے،نشاء چوہدری

پیار اور محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے،نشاء چوہدری
 پیار اور محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے،نشاء چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرنشاء چوہدری نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کا احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے ۔نشا ء چوہدری نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے‘میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا ۔

مزید : کلچر