تھیٹر کے فنکاروں کو فلم،ٹی وی کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی،آشا چوہدری

تھیٹر کے فنکاروں کو فلم،ٹی وی کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی،آشا چوہدری
 تھیٹر کے فنکاروں کو فلم،ٹی وی کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی،آشا چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری نے کہا ہے کہ تھیٹر کے فنکاروں کو ٹی وی اور فلم میں کام کرنے کے کے لئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی، تھیٹر میں اداکاری اور اعضاء کی شاعری میں کام کرنے کے بعد اب میری توجہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی طرف مبذول ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تھیٹر میں کام کرنے کا بہت عمدہ رسپانس ملا ہے۔ امید ہے کہ ڈراموں اور فلموں میں بھی جلد اپنا منفرد مقام بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں معیاری فلمیں بن رہی ہیں ان فلموں میں نئے فنکاروں کو بھی اداکاری دکھانے کے مواقع مل رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں متعدد ٹی وی چینلز کھل جانے کے باعث بننے والے ڈراموں کی تعداد بھی بہت ہوگئی ہے اور ڈراموں میں بھی روز بروز نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں اپنے فن کی بدولت اپنا نام بناؤں۔ شوبز انڈسٹری میں ایک فنکار کی سب سے بڑی سفارش اس کااپنا کام ہوتا ہے جو اس کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔

مزید :

کلچر -