فلم 'پدماوتی' میں رنویر کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی

فلم 'پدماوتی' میں رنویر کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی
 فلم 'پدماوتی' میں رنویر کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی

  

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ فلم 'پدماوتی' میں دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کے بعد رنویر سنگھ کے کردار کی جھلک بھی منظر عام پر آگئی۔فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'پدماوتی' نے ریلیز سے قبل ہی فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلی، یہی وجہ ہے کہ فلم کے جاری پوسٹرز کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔فلم کے تیسرے مرکزی کردار رنویر سنگھ بھی پیچھے نہیں رہے اور وہ اپنے انوکھے اور خوفناک انداز سے بازی لے گئے ہیں۔گزشتہ روز خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ رنویر سنگھ کا سلطان علاؤالدین خلجی کے انداز کی جھلک کل صبح جاری کی جائے گی۔جس کا تمام مداحوں نے بے صبری سے انتظار کیا۔رنویر نے اپنے کرادر سلطان علاؤالدین خلجی کے دو پوسٹر سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کیے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر 'سلطان' کے منفرد انداز میں حقیقی سلطان علاؤالدین خلجی لگ رہے ہیں، ان کی آنکھوں میں کاجل سے لے کر لمبے بالوں تک سب ہی سراپا کردار بنے ہوئے ہیں۔

مزید : کلچر