گلوکارہ صومیہ خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی مجلس و نیاز کا اہتمام

گلوکارہ صومیہ خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی مجلس و نیاز کا اہتمام

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ سدرہ نور ،طافو،طارق طافو،ٹمی رائے،شازیہ رائے آنٹی کینڈی ،شکیل زاہد،چنگیز اعوان،وجاہت زیدی،ٹھاکر لاہوری،نعیم حنیف،وسیم رحمان سمیت بہت سے فنکار اور دیگر افراد نے گزشتہ روز جوہرٹاؤن میں گلوکارہ صومیہ خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی مجلس و نیاز میں شرکت کی ۔مجلس عزا سے معروف عالم دین علامہ علی ناصر علوی ،علی عون مصور ،سبطین جعفری،علی محسن اور دیگر نے فضائل و مصائب اہلیبیتؓ بیان کئے ۔اختتام مجلس پر شبیہہ علم برآمد ہوئی ۔اس موقع پرصومیہ خان کا کہنا تھا کہ میں ہرسال محرم الحرام میں شوبزکی تمام سرگرمیاں ترک کردیتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں محرم الحرام کا آغازہوتے ہی شوبز کی تمام مصروفیات ترک کردیتی ہوں ہیں اورمیرابیشتر وقت مجالس میں گذرتا ہے۔میں بارہ محرم کے بعد دوبارہ شوبز سرگرمیاں شروع کروں گی ۔

مزید : کلچر