میری فٹنس اور خوبصورتی کی وجہ کم کھانا اور ورزش ہے،دانیا انور

میری فٹنس اور خوبصورتی کی وجہ کم کھانا اور ورزش ہے،دانیا انور
 میری فٹنس اور خوبصورتی کی وجہ کم کھانا اور ورزش ہے،دانیا انور

  


لاہور (فلم رپورٹر) ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل دانیہ انور نے کہا ہے کہ خد اکی ذات نے ہر چیز کو انتہائی خوبصورتی سے تخلیق کیا ہے ،انسان کو اندر سے خوبصورت ہونا چاہیے ،محبت تو کسی بھی زندہ چیز سے ہوسکتی ہے چاہے وہ کوئی جانور ہی کیوں نہ ہو اور میں سمجھتی ہوں کہ انسان کی فطرت میں حسن پرستی شامل ہے مگر زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روی بہت ضروری اور اہم چیز ہے ۔دانیہ انورنے کہاکہ موجودہ دور میں ماڈلنگ انڈسٹری نے بڑی ترقی کی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ فیشن میں بڑی جدت آچکی ہے ۔ آئے روز مارکیٹ میں نت نئے ملوسات کی وجہ سے پہناوے میں بڑی ورائٹی مل جاتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہٍ وہ انتہائی سادہ خوراک استعمال کرتی ہیں ، فریش اورتازہ جوس میری کمزوری ہیں میری فٹنس اور خوبصورتی کی سب سے بڑی وجہ کم کھانا اور روزانہ ورزش کرناہے ۔

مزید : کلچر