پاکستان کک باکسنگ ٹیم انڈورگیمزمیں شرکت کے بعدوطن پہنچ گئی

پاکستان کک باکسنگ ٹیم انڈورگیمزمیں شرکت کے بعدوطن پہنچ گئی

پشاور (آئی این پی )پاکستان کک باکسنگ ٹیم ترکمانستان میں منعقدہ انڈورگیمزمیں شرکت کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئی۔قومی کک باکسنگ ٹیم کی شاندارکردگی پر فاٹااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہدشنواری نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلزکو مبارکباد دی۔ قومی کک باکسنگ ٹیم کے کھلاڑیوں عبدالصمد آفریدی،معاذ خان،شفیق الرحمن،آصغر آفریدی،بلال خان،عاطف اور لیاقت بھٹی کے پشاور پہنچنے پر قیوم سٹیڈیم میں شاندااستقبال کیا گیا۔اس موقع پرفاٹاور خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والے مختلف کھیلوں کے کھلاڑی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کک باکسنگ قومی ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد آفریدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ترکمنستان میں منعقدہ ایشین انڈورگیمزمیں پاکستان کی نمائندگی کرنامیرے لئے اعزازکی بات ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی