رنگانا ہیراتھ سری لنکن ٹیم کا اثاثہ ہیں، چندیمل

رنگانا ہیراتھ سری لنکن ٹیم کا اثاثہ ہیں، چندیمل

دبئی(نیٹ نیوز) سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے کہا کہ وہ اپنے پورے کیریئر کے دوران اسپنر رنگانا ہیراتھ کو ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔سری لنکن کپتان دنیش چندیمل نے رنگانا ہیراتھ کو عمدہ کارکردگی پر سراہتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پورے کیریئر کے دوران ہیراتھ کو ٹیم میں دیکھنا چاہتا ہوں، مجھے کوئی اندازہ نہیں کہ وہ کب تک کھیلیں گے مگر یہ بات یقینی ہے جو ٹیم کو چاہیے اسپنر اس کے لیے پوری محنت کرتے رہیں گے،وہ سری لنکن کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعے سے دبئی میں پنک بال کے ساتھ فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی