ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون کی میزبانی پاکستان کریگا

ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون کی میزبانی پاکستان کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)نے آئندہ سال ہونے والی ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون کی میزبانی پاکستان کو دے دی، ڈیوس کپ ٹائی پاکستان اور کوریا کے درمیان فروری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادکے گراس کورٹ پر کھیلی جائے گی جس کے انتظامات کیلئے پی ٹی ایف نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثنا اللہ امان نے کہا ہے کہ آئی ٹی ایف نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے ساز گار ملک قرار دیا ہے اور اس بنا پر آئی ٹی ایف نے آئندہ سال فروری میں ہونے والے پاکستان اورکوریا کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون کی میزبانی پاکستان کو دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹائی میں انتظامات کے حوالے سے پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے کمیٹی تشکیل دی ہے وہ ٹائی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹائی گروپ ون کے کامیاب انعقاد کیلئے کوریا کو بہترین سکیورٹی بھی فراہم کرے گا۔