ڈکیتی کاجرم ،سابق امریکی فٹبالر اوجے سمپسن 9سال بعدضمانت پر رہا

ڈکیتی کاجرم ،سابق امریکی فٹبالر اوجے سمپسن 9سال بعدضمانت پر رہا
 ڈکیتی کاجرم ،سابق امریکی فٹبالر اوجے سمپسن 9سال بعدضمانت پر رہا

  


واشنگٹن (نیٹ نیوز)سابق امریکی اسٹار فٹ بالر اوجے سپمسن کو 9 سال بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔اوجے سمپسن قیمتی اشیا فروخت کرنے والے دو ڈیلروں سے اسلحے کے زور پر اغوا اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے جس پر عدالت نے 2008 میں انہیں 33 سال قید کی سزا سنائی تھی۔فٹ بالر امریکی ریاست نیواڈا کی جیل میں قید تھے جنہیں سزا کے 9 سال بعد پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔1995 میں او جے سمپسن پر اپنی بیوی اور اس کے دوست کے قتل کا مقدمہ چلا تھا، اس مقدمے میں وہ متنازعہ طور پر بری ہو گئے تھے اور اسے صدی کا بڑا مقدمہ کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ سمپسن، سٹیورٹ اور ان کے چھ ساتھیوں نے ستمبر 1997 میں میموریبلایا کے دو ڈیلروں کو لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں اسلحے کے زور پر قابو کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی