پی بی سی سی کے چیئرمین پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دبئی روانہ

پی بی سی سی کے چیئرمین پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے انتظامات کا جائزہ ...

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگئے۔منگل کے روزدبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سید سلطان شاہ نے کہا کہ دبئی میں پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے گراؤنڈ کے انتظامات اور غیر ملکی ٹیموں کیلئے ہوٹل بکنگ اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دبئی میں ورلڈ کپ کے سپورٹر اور پارٹنر سیمت پاکستان ایسوسی ایشن آف دبئی (پیڈ) کے عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی