قائداعظم کرکٹ ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

قائداعظم کرکٹ ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم کرکٹ ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ، چار روز میچ کے پہلے روزڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں اسلام آباد کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اسلام آباد کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 86 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے،فیضان ریاض نے نو چوکوں کی مدد سے 79 رنز، شاہد یوسف نے نو چوکوں کی مدد سے 55 رنز، عابد علی نے چار چوکوں کی مدد سے 37 رنز، محمد نقاص نے چار چوکوں کی مدد 37 رنز(ناٹ آؤٹ)، علی سرفراز نے چھ چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے محمد حفیظ نے 62 رنز دے کر چار، شاہدب خان نے 43 رنز اور سمیع نیازی نے 76 رنز دے کر دو، دو وکٹیں حاصل کی، کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور بلیو نے ٹاس جیت کر نیشنل بینک کے خلاف پہلی اننگز کھیلتے ہوئے 90 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے، رضا علی ڈار نے87 رنز، سعد نسیم نے 58 رنز، وقاص سلیم 42 اور حارث نذر نے 24 رنز بنائے، نیشنل بینک کی طرف سے رضا حسن نے تین جبکہ سیف علی خان اور حضرت شاہ نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پنڈی سٹیڈیم میں جاری میچ میں حبیب بینک کی ٹیم نے ٹاس جیت کر راولپنڈی کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،پہلی اننگز میں راولپنڈی نے 34.2 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے، حسیب اعظم نے دو چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے، جنید خان نے 32 رنز دے کر پانچ اور فہیم اشرف نے 22 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں حبیب بینک نے اپنی پہلی اننگز میں 42 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، عمران فرحت نے پانچ چوکوں کی مدد سے 52 رنز(ناٹ آؤٹ)، احمد شہزاد نے دس چوکوں کی مدد سے 49 رنز، رمیض عزیز نے چا ر چوکوں کی مدد سے 43 رنز(ناٹ آؤٹ)، امام الحق نے چار چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے، نذر حسین نے 27 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی