کردستان میں پھنسے غیرملکیوں کو بغداد کے ذریعے واپس جانے کی اجازت

کردستان میں پھنسے غیرملکیوں کو بغداد کے ذریعے واپس جانے کی اجازت

بغداد(این این آئی)عراق نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے بعد کردستان میں پھنس جانے والے غیرملکیوں کو بغداد کے ذریعے اپنے ممالک کو واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قبل ازیں خود مختار شمالی کردستان کے علاقائی ویزے پر آنے والے غیرملکی عراق کے دوسرے علاقوں میں داخل نہیں ہو سکتے تھے اور انھیں عراق سے الگ سے ویزا لینا پڑتا تھا لیکن اب عراقی کردستان میں مقیم ایسے غیرملکیوں کے لیے بغداد حکومت نے عارضی طور پر یہ شرط ختم کردی ہے اور وہ عراق کے ویزے یا کوئی اضافہ رقم یا جرمانہ ادا کیے بغیر بغداد آسکتے ہیں اور وہاں سے بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے اپنے اپنے ممالک کو روانہ ہوسکتے ہیں۔عراق کے وزیر داخلہ قاسم العراجی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص بغداد کے ذریعے جرمانہ ادا کیے یا اخراجی ویزے کے بغیر ملک سے واپس جا سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر