ترکی کا 53 روہنگیا مسلم طلبا کے لئے اسکالر شپس فراہم کرنے کا اعلان
انقرہ(آن لائن) ترک نائب وزیر اعظم نے 53روہنگیا مسلم طلبا کے لئے یونیورسٹی سکالر شپ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک نائب وزیر اعظم یاکین کا ویوسوگلونے اپنے بیان میں کہا کہ میانمار کی ریاست راکھین کے 53طلبا کو اسکالر شپس دی جائیگی اور وہ انقرہ کی یونیورسٹیوں میں کمیونیکیشن قانون سیاست اور حقوق انسانی مضامین میں تعلیم حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ جن طلبا کو اسکالر شپس دی جائیگی وہ اس وقت ترک یونیورسٹیوں میں ہی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔