پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دوسری دنیا سے زیاد ہ ہیں

پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دوسری دنیا سے زیاد ہ ہیں

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے چینی کمپنی کی طرف سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی خوشاب کے قریب چار ارب روپے کی لاگت سے سوڈا ایش کا کارخانہ لگائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ملک ہے جہاں نہ صرف سرمایہ محفوظ بلکہ مواقع کی شرح بھی دیگر ممالک سے زیادہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1