فرد واحد کے لئے آئین میں ترامیم بدترین آمریت ہے

فرد واحد کے لئے آئین میں ترامیم بدترین آمریت ہے

لاہور(نمائندہ خصو صی ) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ فرد واحد کیلئے آئین میں ترامیم بدتر ین آمر یت کی نشانی ہے ‘جمہو ریت کی بات کر نیوالے حکمران ذاتی مفادات کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں ‘سپر یم کورٹ سے نااہل شخص کسی ایک تر میم سے پارٹی صدارت کیلئے ’’اہل ‘‘نہیں ہوسکتابلکہ اسکے اہل ہونے کا فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے ‘نئے چےئر مین نیب کیلئے حکمرانوں کو کسی صورت مک مکا نہیں کر دیں گے بلکہ ہر آئینی اور قانون آپشن استعما ل کیا جائیگا ‘آنیوالے دنوں میں تحر یک انصاف کی عوام رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائیگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1