حنا پرویز بٹ نے نوازشریف کو مبارکباد کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی

حنا پرویز بٹ نے نوازشریف کو مبارکباد کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پروزیز بٹ نے نوازشریف کو پارٹی کا دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔میاں نواز شریف نے عدلیہ کے سامنے پیش ہو کر ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اداروں کا حترام کرتی ہے۔نواز شریف نے پاکستان کے اداروں کو آزاد اور خود مختار بنایا ہے۔تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور نہ ہی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنا چاہیے ۔ایسے واقعات سے اجتناب کرنا چاہیے جس سے حکومت اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں اور دوریاں پیدا ہوں۔یہ ایوان میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ان کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کی منازل طے کرے گا اور تمام پارٹی رہنما اور کارکن اپنے محبوب قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1