جعلی ادویات اور عطائیوں کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

جعلی ادویات اور عطائیوں کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت ایک مرتبہ پھر غیر معیاری ادویات اور عطائیوں کی منڈی میں تبدیل ہو گیا ہے بتایا گیا ہے کہ صوبائی محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے ٹاؤنوں میں تعینات ڈرگ انسپکٹروں کو کام سے روک دیا ہے۔

اور ان کی جگہ ترکی کی کمپنی کو ڈرگ سیلز لائسنس اور انسپکشن کے لئے دیئے گئے ٹھیکے کے تحت رکھے گئے ڈرگ انسپکٹروں کو سامنے لایا گیا ہے جو آتے ہی اس کام میں ناکام ہو گئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1