میاں نوازشریف پاکستان کی تعمیر و ترقی کی علامت ہیں،پرویز ملک

میاں نوازشریف پاکستان کی تعمیر و ترقی کی علامت ہیں،پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران ،سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی مہر اشتیاق ، رمضان صدیق بھٹی،چوہدری شہباز،ڈپٹی میئرز نذیر خان سواتی،میاں طارق،عامر خان،جاوید اقبال سمیت دیگر نے میاں نواز شریف کو پارٹی کا چار سال کے لئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے کہ میاں نواز شریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت ہیں۔

جبکہ مسلم لیگ ن پاکستان کا نظریہ ہے، مخالفین جتنی چاہیں سازشیں کرلیں، کامیاب نہیں ہوں گے۔

،انہیں ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیں اور انہیں2018ء میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017ء ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہوگا، اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خواب پورا ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہتے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1