ریلوے سٹیشن پر مسافروں کی سہولیات کیلئے خصوصی انتظامات کا آغاز

ریلوے سٹیشن پر مسافروں کی سہولیات کیلئے خصوصی انتظامات کا آغاز

لاہور(نمائندہ پاکستان)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کی ہدایت پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے خصوصی انتظامات شروع کر دیے گئے،ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز کی ہدایت پر لاہور ریلوے سٹیشن پرصفائی سے متعلق خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں ریلوے کے متعلقہ آفیسران کو گزشتہ روز اعلیٰ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ صفائی اور مسافروں کو ریلوے سٹیشن پر ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے۔ڈی ایس ریلوے، ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور روبینہ ناصر اور ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید کی ہدایت پر اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر احمر بھٹی نے گزشتہ روز لاہور اسٹیشن کا خصوصی دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے اسٹالوں کی چیکنگ،پلیٹ فارم کی صفائی ،ریٹ لسٹ کی دستیابی،پانی کی فراہمی اور آمد و روانگی بورڈ کا جائزہ لیا اور متعلقہ سٹاف کو ان تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1