ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی،فرخ مون

ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ جس شخص کوسپریم کورٹ نے نااہل قراردیا اسے پارٹی سربراہ بنانے کا بل پاس کرکے(ن) لیگ نے آئین وقانون پرشب خون مارا اورثابت کردیا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیزنہیں صرف شریف خاندان کی آمریت قائم ہے۔(ن)لیگ کے درباری کرپٹ شخص کوبچانے کیلئے غلط روایات قائم کررہے ہیں۔ اب نوازشریف کے بعد الطاف حسین،اجمل پہاڑی اورڈاکوؤں کے سربراہ بھی کسی بھی جماعت کے سربراہ بن سکتے ہیں۔

،۔ قوم آئندہ انتخابات میں آئین وقانون اوراداروں پرحملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنادے گی۔