چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر کے باعث بند لاہور کینال میں 12دن بعد پانی چھوڑ دیا گیا

چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر کے باعث بند لاہور کینال میں 12دن بعد پانی چھوڑ دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ پاکستان)محکمہ آبپاشی کی طرف سے لاہور کینال12 دن کی بندش کے بعد کھول دی گئی، مغلپورہ کے قریب زیرتعمیر چوبچہ انڈر پاس کے تعمیراتی کام کی وجہ سے ایل ڈی اے کی درخواست پر بند کی گئی تھی ۔محکمہ آبپاشی کے ترجمان کے مطابق اب نہر اپنے مقررہ ڈسچارج کے مطابق چل رہی ہے اور نہر سے متصل تمام راجباہوں بشمول راجباہ نیاز بیگ میں پانی شیڈول کے مطابق چھوڑ دیاگیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ محکمہ آبپاشی کو کسانوں کی آبی ضروریات کا خوب اندازہ ہے مگر بعض اوقات ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر نہروں کی بندش ناگزیر ہو جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راجباہ نیاز بیگ کی بندش کے خلاف کاشتکاروں نے احتجاج کیا تھا۔