ایران میں سات اصلاح پسندوں کو ایک سال قید کی سزا

ایران میں سات اصلاح پسندوں کو ایک سال قید کی سزا

تہران(این این آئی)ایران میں سات اصلاح پسندوں کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ایرانی وکیل حجت کرمانی نے بتایا کہ سزا پانے والوں میں سابق صدر محمد خاتمی کے بھائی بھی شامل ہیں۔ ان کے بقول ان میں پانچ افراد کو حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر یہ سزا دی گئی ہے جبکہ بقیہ دو پر عائد الزامات کے بارے میں انہیں علم نہیں۔ سزائے قید کے علاوہ یہ افراد دو سال تک کسی سیاسی اجتماع میں شریک نہیں ہو سکتے اور نہ ہی انہیں ذرائع ابلاغ سے کسی بھی قسم کی بات چیت کی اجازت ہو گی۔

مزید : عالمی منظر