بھارت سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلافورزی کر رہا ہے،شہباز ابن علی
لاہور( نمائندہ خصوصی) غریب آدمی پارٹی پا کستا ن کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت نے کئی سال سے اشتعال انگیز صورتحال پیدا کر رکھی ہے بھارتی جارحیت خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے لہذا عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنگین جرائم کا مرتکب بھارت انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑا رہا ہے بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے واقعات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ،بھارتی جنگی جنون خطے کیامن کیلئے شدید خطرہ ہے لہذا اقوام متحدہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے۔