115کنال پر جدید کنونشن سنٹر بنانے کا فیصلہ ، ایل ڈی اے کو ٹاسک مل گیا
لاہور(نمائندہ پاکستان)لاہور کوٹ لکھپت منڈی کی ایک سو پندرہ کنال اراضی پر ارفع کریم سنٹر کی طرز کا اور ملٹی استعمال کے لئے کنونشنل سنٹر تعمیر ہوگا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ایل ڈی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا جبکہ ٹیپا نے فزیبیلٹی کی تیاری شروع کردی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے میگا پراجیکٹ کی تیاری شروع کردی ہے وزیر اعلیٰ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو فزیبیلٹی اور منصوبہ بندی کا ٹاسک سونپ دیا ہے جس کے مطابق کوٹ لکھپت منڈی پر ارفع کریم ٹاور کی طرز پر ریپلیکا تیار کرنے کی تجویز دی گئی ہے کوٹ لکھپت میں بزنس کنونشنل سنٹر ملٹی استعمال کے لئے ایک پلازہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف نے سات اکتوبر تک بریفنگ مانگ لی ہے ۔ ایک سو پندرہ کنال میں سے پچھتر کنال پر ارفع ٹاور کا ریپلیکا جبکہ پینتالیس کنال پر کنونشنل سنٹر تعمیر ہوگا جبکہ کوٹ لکھپت منڈی کی اراضی کو ہموار کرکے تمام ملبہ بھی اٹھالیا گیا اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کوٹ لکھپت منڈی کے منصوبے کو ترجیحی منصوبوں میں شامل کیاگیاہے۔