روہنگیا مہاجرین کی بنگلہ دیش سے میانمار واپسی، مذاکرات میں پیش رفت

روہنگیا مہاجرین کی بنگلہ دیش سے میانمار واپسی، مذاکرات میں پیش رفت

ایک تجویز پیش کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگست کے اواخر میں میانمار کی ریاست راکھین میں شروع ہونے والی خونریزی سے بچتے ہوئے اب تک نصف ملین سے زائد روہنگیا باشندے بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔ ان مہاجرین کی واپسی کے لیے ڈھاکا میں دونوں ممالک کے مابین بات چیت ہوئی۔ بات چیت کے بعد بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی نے بتایا کہ اس مکالمت میں میانمار کی نمائندگی وہاں کی سویلین رہنما آنگ سان سوچی کے ایک نمائندے نے کی۔ وزیر خارجہ کے مطابق مکالمت میں اس بات پر اتفاق ہو گیا کہ دونوں ممالک ایک ایسا مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیں گے، جو لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کے عمل کو مربوط بنائے گا۔ اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

مزید : عالمی منظر