شعری کُلیات کائنات حفیظ تائب کی تقریب رونمائی 10اکتوبر کو ہوگی

شعری کُلیات کائنات حفیظ تائب کی تقریب رونمائی 10اکتوبر کو ہوگی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مجدد نعت حضرت حفیظ تائب کی شعری کُلیات کائنات حفیظ تائب کی تقریب رونمائی 10اکتوبر بروز منگل دوپہر ایک بجے شالیمار ہال فلیٹز ہوٹل ایجرٹن روڈ لاہور میں ہو گی جس کی صدارت خواجہ غلام قطب الدین فریدی کریں گے ،خواجہ محمد ذکریا ،ڈاکٹر خورشید رضوی مہمان خصوصی ہوں گے ،چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی ،ڈاکٹر ریاض مجید،ڈاکٹر اسحاق قریشی ،ڈاکٹر اجمل نیازی ،ڈاکٹر سید محمد اکرم اکرام،احمد جاوید،ڈاکٹر معین نظامی،ڈاکٹر تحسین فراقی خطاب کریں گے ،سرور حسین نقشبندی،پروفیسر فیض رسول ہدیہ نعت پیش کریں گے ،صفدر علی محسن نقابت کے فرائض انجام دیں گے ،چےئرمین عبد المجید منہاس سپاس نامہ پیش کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4