لبارڈ کے زیر اہتمام سپیشل بچی صائمہ اشرف کے انگریزی ناول کی تقریب رونمائی

لبارڈ کے زیر اہتمام سپیشل بچی صائمہ اشرف کے انگریزی ناول کی تقریب رونمائی

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لبارڈ) اور سماجی تنظیم جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سپیشل بچی صائمہ اشرف کے انگریزی ناول کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں ایم این اے شائستہ پرویز ملک، سعید خان، بشریٰ اعتزاز ، ایم زیڈ کنول ، عابدہ خاور ، ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی اور اشرف جاوید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شائستہ پرویز ملک نے صائمہ اشرف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خصوصی افراد کے لیے ہمت و عزم کی ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی علم و ادب اور فنون لطیفہ تک رسائی کے لیے بالخصوص خصوصی افراد کی جانب سے لکھی گئی کتابوں کی نمائشیں بڑی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ صائمہ اشرف نے کتاب لکھنے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے پیغام دیا کہ کسی بھی موقع پر ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4