حلف میں ختم نبوت کی شق ختم کر کے اللہ کے غضب کو دعوت دی گئی،ابوالخیر زبیر

حلف میں ختم نبوت کی شق ختم کر کے اللہ کے غضب کو دعوت دی گئی،ابوالخیر زبیر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے انتخابی اصلاحات کے بل کی منظوری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے حلف میں ختم نبوت کی شق ختم کر کے اللہ کے غضب کو دعوت دی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اسلامی احکامات کو پاکستان میں ختم کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا تھایہ آئینی ترمیم اسی کا تسلسل ہے ختم نبوت پر ایمان رکھنے والے پاکستان کے غیور عوام اس ترمیم کو کسی صورت تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں اگر حکمرانوں نے فوری طور پر اس ترمیم کو ختم نہ کیاتو ان کے خلاف 1977 ؁ء جیسی تحریک چلائی جائے گی اور اس کیلئے بدھ کو ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے جمعرات5اکتوبرصبح 10بجے لاہورمیں ایک آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی گئی ہے جس میں اس مألہ کے بارے میں تمام جماعتیں ملکر متفقہ لائحہ عمل طے کریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4