دو روز میں 26ہزار سے زائد غیر قانونی نمبر پلیٹ گاڑیوں کا چالان

دو روز میں 26ہزار سے زائد غیر قانونی نمبر پلیٹ گاڑیوں کا چالان

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمدنے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہر میں غیر قانونی نمبر پلیٹوں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیاہے۔02 روز کے دوران26 ہزار سے زائد غیر قانونی/ غیر نمونہ نمبرپلیٹ گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیر قانونی / غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دوشفٹوں میں محکمہ ایکسائز کے ساتھ مل کرشہر کے مختلف مقامات پر مشترکہ ناکہ جات لگائے جائیں گے۔

شہری گاڑیوں پر نمونہ/قانونی نمبر پلیٹ استعمال کر کے سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید : علاقائی