45ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

45ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی نے 45ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ان ملزموں کو گرفتارآئندہ تاریخ سماعت پرعدالت میں پیش کیاجائے۔

،تھانہ اچھرہ نے عدالت میں ملزمان کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کررکھا ہے،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عدالت کی جانب سے متعدد بارطلبی نوٹسز کے باوجود پیش نہیں ہو رہے ہیں،ملزمان پرائس کنٹرول ایکٹ،ون ویلنگ اور پتنگ بازی آرڈیننس کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان رفیق، بلال غلام عباس ، سلیمان، علی رضا ، خالد ، عرفان ، مزمل سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

مزید : علاقائی