رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او اچھرہ کو شوکاز نوٹس

رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او اچھرہ کو شوکاز نوٹس

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او اچھرہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

عدالت کی جانب سے طلبی نوٹسز کے باوجود ایس ایچ او اچھرہ رپورٹ پیش نہیں کر رہے ہیں، پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او کا طلبی نوٹسز کے باوجود رپورٹ پیش نہ کرنا ان کی پیشہ ورانہ غفلت ہے۔

مزید : علاقائی