پولیس وردی میں 4ڈاکوؤں نے تلاشی کے بہانے خاتون کو لوٹ لیا

پولیس وردی میں 4ڈاکوؤں نے تلاشی کے بہانے خاتون کو لوٹ لیا

لاہور(خبرنگار) باپ کی موت پر لندن سے آنیوالی خاتون کو شمالی چھاونی کے علاقے میں پولیس کی وردی میں ملبوس 4ڈاکووں نے تلاشی کے بہانے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق فرخندہ احمد نامی خاتون اپنے والد کی وفات پر بانجھے اور بانجھی کے ہمراہ ائیر پورٹ سے گھر آرہی تھی کہ شمالی چھاونی کے علاقے جوڑے پل کے قریب پولس کی وردی میں ملبوس موٹرسائیکل سواروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا جیسے ہی انہوں نے گاڑی روکی تو چاروں مسلح پولیس وردی میں ملبوس افراد نے انہیں تلاشی دینے کا کہا اور بعد ازاں گاڑی سے نکلنے پر انہیں گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور ان سے 2700پاونڈ ، زیورات اور 37ہزار پاکستانی روپے لوت کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ڈاکووں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔

مزید : علاقائی