رائیونڈ: پولیس مقابلہ میں مارے جانیوالا ڈاکو شناخت
لاہور(کرائم رپورٹر) دو روز رائیونڈ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت ہو گئی۔ فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش جاری ۔تفصیلات کے مطابق دووز رائیونڈ کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے میں نامعلوم ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے 3ساتھی موقع سے فرار ہو گئے تھے گزشتہ روز پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ک ڈاکو کی شناخت کاہنہ کے رہائشی محمد بوٹا کے نام سے کر لی گئی جس کی لاش پورسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق بوٹا اپنے 3ساتھیوں کے ہمراہ رائیونڈ کے علاقے مانگامنڈی روڈ روہی نالے پر ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بوٹا موقع پر ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔
جن کی تلاش تاحال جاری ہے ۔