پی یو، ایم ایس ، اے ڈی سی پی اور پی ایچ ڈی پروگرام کے نئے طلباوطالبات کیلئے تعارفی تقریب

پی یو، ایم ایس ، اے ڈی سی پی اور پی ایچ ڈی پروگرام کے نئے طلباوطالبات کیلئے ...

لاہورر(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتما م ایم ایس ، اے ڈی سی پی اور پی ایچ ڈی پروگرام میں نئے داخلہ لینے والے طلباؤطالبات کیلئے تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی نامور کلینیکل سائیکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر فرخ احمدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پروفیسر احمد نے پاکستان میں پہلے کلینیکل سائیکالوجی ادارے کی بنیاد کراچی میں رکھی۔

اور بحریہ یونیورسٹی کراچی میں بھی کلینیکل سائیکالوجی ادارے کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ۔

۔ انہوں نے طلباؤ طالبات کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے تجربات بیان کیے۔ اپنے خطاب میں ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے مہمان خصوصی، اساتذہ ، طلبہ اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے داخل ہونے والے طلباؤ طالبات کو خوش آمدید کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4