سانگلا ہل ، گھریلوناچاقی پر سنگدل شوہر نے بیوی ، بہواور کمسن پوتی کو ذبح کردیا

سانگلا ہل ، گھریلوناچاقی پر سنگدل شوہر نے بیوی ، بہواور کمسن پوتی کو ذبح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگلاہل ،ننکانہ صاحب(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ خصوصی )گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر شوہر نے چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی، بہو اور کمسن پوتی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب بھجوادیں، ملزم کی تلاش جاری۔ ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سانگلہ ہل کے نواحی چک نمبر43کوٹلہ خورد میں درندہ صفت نشئی شخص محمد نواز کاہلوں عرف بوٹا ٹل نے معمولی گھریلوناچاقی پر اپنی50 سالہ بیوی کوثر بی بی،ِ 20 سالہ بہو عائشہ اور ڈھائی سالہ معصوم پوتی مناہل کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا،بوٹا ٹل نے تینوں کے سر تن سے جدا کردئیے،تینوں کو قتل سے پہلے نشہ آور چیز کھلاکر بے ہوش کیا اور پھر ذبح کر دیا،ملز مزدور بیٹا زاہد واپس گھر لوٹا تو ان کی دنیا اجڑ چکی تھی،کمروں میں خون میں لت پت نعشیں دیکھ کر ہوش و حواص کھو بیٹھا،اطلاع ملنے پر ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر اور ڈی ایس پی اختر علی وینس موقعہ پر پہنچ گئے،نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں،بتایا گیا ہے کہ محمد نواز عرف بوٹا ٹل نشہ کا عادی ہے اور اسکا اپنی بیوی اور اہل خانہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا،وہ گھر کی بجائے ساتھ حویلی میں سوتا تھا، گذشتہ ماہ سے نواز کاہلوں ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا تھا اور پانچ دن پہلے اچانک گھر واپس آگیا ،گذشتہ روز اس کے بیٹے کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر چلے گئے،11بجے اس کا بیٹا گھر سے چلا گیا،گھر میں مقتولین کوثر،عائشہ اور مناہل اکیلی تھیں، محمد نواز نے انہیں نشہ آور چیز کھلادی، مقتولین اپنے اپنے کمروں میں سو گئیں، اسی دوران محمد نواز نے تیز دھار آلے سے انہیں ذبح کر دیا، تینوں کے سر تن سے جدا کر دئیے ،محمد نواز کاہلوں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد گھر کے دروازے بند کر موقعہ واردات سے فرار ہوگیا،اس واردات کا کسی کو بھی علم نہ ہو سکا ،دوپہر تین بجے کے بعد اسکا بیٹا زاہدمل سے ڈیوٹی کے بعد گھر لوٹا تو گھر کے دروازے بند پائے ،دروازے کھول کر گھر میں داخل ہوا تو دو الگ الگ کمروں میں اس کی والدہ ،بھابی اور بھتیجی کی خون میں لت پت لاشیں پڑی تھیں، اس نے چیخنا چلانا شروع کر دیا اور اپنے ہوس وحواس کھو بیٹھا، چیخ وپکار سن کر اہل دیہہ جمع ہو گئے اور تھانہ صدر پولیس کو اطلاع کردی ،تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضہ میں لے لیں اور پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں،اطلاع ملنے پراطلاع ملنے پر ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر اور ڈی ایس پی اختر علی وینس موقعہ پر پہنچ گئے،ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے قاتل محمد نواز کی گرفتاری کیلئے مقامی ڈی ایس پی اختر علی کی زیر نگرانی 2ٹیمیں تشکیل دے دیں،ایک ٹیم تھانہ کے انچارج محمد نواز ورک اور دوسری ٹیم انچارج سی آئی اے انسپکٹر محمد عابد کی سربراہی میں قائم کی گئی،ڈی پی او ننکانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وقوعہ کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طور یہی معلوم ہوا ہے کہ ملزم نواز کے اپنے گھر والوں سے تعلقات اچھے نہ تھے اور بیوی سے بھی ناراضگی تھی،تفتیش کے بعد اصل صورتحال واضح ہوگی۔
بیوی ،بہو ،پوتی قتل

مزید :

علاقائی -