لڑائی جھگڑے اور قتل کرنے کی دھمکیوں میں ملوث 2ملزم مدعی کی عدم پیروی پر بری

لڑائی جھگڑے اور قتل کرنے کی دھمکیوں میں ملوث 2ملزم مدعی کی عدم پیروی پر بری

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جودیشل مجسٹریٹ نے لڑائی جھگڑے اور جان سے مارنے کے مقدمے میں ملوث دوملزموں کومقدمہ مدعی کی عدم پیروی کی بنیاد پر بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اشرف کے روبرو کوت لکھپت پولیس نے ملزمان محمد لطیف اور محمد یعقوب کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے مقدمے میں ملوث کیا۔

پولیس تفتیش میں بھی ملزمان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،مدعی عدالت کی جانب سے طلبی نوٹسز کے باوجود کیس کی پیروی نہیں کر رہاہے۔

مزید : علاقائی