بینک ڈیفالٹرز کی 176کنال 14مرلے اراضی نیلام کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے پنجاب بینک کے ڈیفالٹرز کی 176کنال 14مرلے اراضی 7نومبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔فاضل جج ثمر حیات گوندل نے پنجاب بینک کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جعفر حسین بھٹی اور سیف اللہ نے کاروبار کے لئے بینک سے قرض لیا اور اس کے لئے اپنی مذکو رہ بالااراضی بھی رہن رکھوائی، جعفر حسین اور سیف اللہ نے بینک کو مقررہ مدت میں رقم کی ادائیگی نہیں کی جس پر انہیں ڈیفالٹر قرار دیا گیا، بینک کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹرز کیخلاف ایک کروڑ 57لاکھ 70ہزار روپے کی عدالتی ڈگری کے باوجود بینک کی رقم ادا نہیں کی جا رہی ۔