جائیداد کا قبضہ نہ دلوانے پر ایس پی اور ڈی ایس پی غازی آبادوضاحت سمیت طلب

جائیداد کا قبضہ نہ دلوانے پر ایس پی اور ڈی ایس پی غازی آبادوضاحت سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے این آئی بی بینک ڈیفالٹر کی جائیداد کا قبضہ نہ دلوانے پر ایس پی اور ڈی ایس پی غازی آباد کو 4 اکتوبر طلب کر لیا ہے۔فاضل جج سید پرویز علی شاہ نے خرم عباس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ این آئی بی بینک ڈیفالٹر محمد راشد کی جائیداد عدالتی حکم کے بعد ہونے والی نیلامی میں خریدی ہے اور اس کے قبضہ کے لئے عدالت نے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں مگر ایس ایچ او غازی آباد رائے ناصر عباس عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کر رہے اور عدالتی بیلف کی قبضہ دلوانے مدد نہیں کر رہے ، درخواست گزار خرم عباس نے موقف اختیار کیا کہ این آئی بی ڈیفالٹر محمد راشد کی جائیداد کا قبضہ دلوانے میں ڈی ایس پی غازی آباد نے ایس پی کینٹ کے حکم کے باوجود بھی تعاون نہیں کیا۔عدالتی حکم عدولی کرنے پر ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی غازی آباد اور ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالتی بیلف عبدالحمید نے بھی متعلقہ پولیس حکام کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی رپورٹ پیش کر دی جس پر عدالت نے این آئی بی بینک ڈیفالٹر کی جائیداد کا قبضہ نہ دلوانے پر ایس پی اور ڈی ایس پی غازی آباد کو 4 اکتوبر وضاحت سمیت طلب کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -