ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ

ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈینگی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اسد کے روبرو فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم رشید زاہد کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈینگی انسپکشن ٹیم نے دوران چیکنگ ملزم کے گھرسے ڈینگی لاروا برآمد کیا،ملزم کی غفلت کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہوا۔

مزید : علاقائی