ڈکیتی اورچوری میں ملوث ملزم کاجسمانی ریمانڈ

ڈکیتی اورچوری میں ملوث ملزم کاجسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی نے چوری اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 4 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو غازی آباد پولیس نے ملزم اعجاز احمد کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ،ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھروں میں وارداتیں کرتا تھا،ملزم کے قبضے سے، نقدی اور موبائل فونزبرآمد ہو چکے ہیں،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے ساتھی بھی مفرور ہیں۔

مزید : علاقائی