کریڈٹ کارڈ ڈیفالٹر شہری کو ریکوری کے دعوی پر نوٹس

کریڈٹ کارڈ ڈیفالٹر شہری کو ریکوری کے دعوی پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ڈیفالٹر شہری کو ریکوری کے دعوی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیاہے۔فاضل جج سید پرویز علی شاہ نے بینک الفلاح کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مزنگ کے رہائشی ناظم علی نے بینک سے کریڈٹ کارڈ کی سہولت حاصل کر رکھی تھی، شہری نے کریڈٹ کارڈ سے رقم استعمال کرنے کے بعد بینک کو ادائیگی نہیں کی،رقم کی عدم ادائیگی پر ناظم علی کو مارچ میں ڈیفالٹر قرار دیا گیا ،ڈیفالٹر شہری سے رقم کی ریکوری کے لئے ایک لاکھ 18ہزار روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔

مزید :

علاقائی -